5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بنگلہ دیش میں ویسٹ انڈین ٹیم پر پتھراؤ،لیٹ کر خود کو بچایا،کرس گیل
جنگ نیوز -
ڈھاکہ…ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے بعد ان کی ٹیم بس پر پتھراو کیا گیا ۔کرس گیل نے سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر انکشاف کیا کہ بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد ان کی ٹیم گراونڈ سے ہوٹل جارہی تھی، جب بس پرپتھراؤ کیاگیاجس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، کرس گیل نے سوال کیا کہ ابھی تو پتھربرسائے گئے ہیں،پھر کیا گولیاں چلائی جائیں گی،ایک اور پیغام میں گیل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی ایک مذاق ہے ، کھلاڑیوں نے بس میں لیٹ کر خود کو بچایا ورنہ کوئی بھی زخمی ہوسکتا تھا ۔