5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
رحمان ملک نے صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رحمان ملک نے پنجابی طالبان کی اصطلاح استعمال کرکے وفاق اورصوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔لاہورمیں کلمہ چوک فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ رحمان ملک نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے پنجابی طالبان کا ذکر کیا جو وفاق اور صوبوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور قومی اتحاد پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی ہے۔لاہورمیں ترک وفد سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کی حکومتیں اورعوام محبت کے رشتوں میں بندھے ہیں ،وہ لاہور کو استنبول کی طرح صاف ستھرا اور خوبصورت شہر دیکھنا چاہتے ہیں،مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقیکیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔