تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہباز بھٹی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ،اہم شواہد ملے ہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاکہ شہباز بھٹی کے ڈرائیور کو مسلسل متضاد بیانات دینے پرحفاظتی تحویل میں لے لیاگیاہے ۔ وزیرداخلہ کادعویٰ ہے کہ سیکیورٹی بلیوبک کے مطابق وزرا یا دیگر افراد کو اہل کار بغیر حفاظت چھوڑ دیں تو ان کے خلاف کارروائی کا کوئی ایس او پی موجود نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہاکہ شہباز بھٹی کے قتل کے بعد تحقیقات میں اہم شواہدملے ہیں ۔ وزیرداخلہ نے شہباز بھٹی کے قتل میں بلیک واٹر کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر کہا کہ ملک میں اس نام کی کوئی تنظیم موجود نہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایساکوئی ایس او پی نہیں کہ وزیر کی سیکیورٹی چھوڑ کر جانے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ایس او پی میں تبدیلی سے متعلق سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں ، کابینہ ڈویژن کی ہے اور وہ اس سلسلے میں تجویز بھجوا دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے اب ٹارگٹ کلنگ کا نیا رجحان شروع کردیاہے ، اہم شخصیات کو سیکیورٹی کا خود بھی خیال رکھنا ہو گا ۔ ممبئیحملوں کے حوالے سے کمیشن بھارت بھجوانے کے بارے سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ بھارت نے اپنا کمیشن پاکستان بھجوانے کی شرط رکھ دی ہے ، ہم نے بھارت سے پوچھا ہے کہ وہ اپنا کمیشن کیوں بھیجنا چاہتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.