5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اوگراکا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کا نوٹیفیکشن جاری
جنگ نیوز -
اسلا م آباد…حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں 50 فیصد کمی کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ اوگرا حکام کے مطابق پٹرول 3روپے65پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت76 روپے 54 پیسے فی لیٹرہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت3 روپے88پیسے کمی کے ساتھ 82روپے21پیسے، ایچ او بی سی 4روپے29پیسے کمی کے ساتھ90روپے96پیسے اور مٹی کا تیل 3روپے50پیسے کمی کے بعد 74روپے45پیسے فی لیٹر ہوگیا ۔لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے30پیسے کمی ہوگی جو 69روپے97پیسے فی لیٹرہوگیاہے ۔