تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا: حکومت کی حامی اورمخالف فورسزمیں لڑائی،مزید26افرادہلاک

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں حکومت کی حامی اورمخالف فورسزمیں لڑائی شدت اختیارکرتی جارہی ہے۔فورسزکے حملوں میں مزید چھبیس افرادمارے گئے۔ شہر راس لانوف پر باغیوں نے قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ معمرقذافی نے سلامتی کونسل سے پابندیاں ہٹانے کامطالبہ کردیا۔بحرین میں بھی ہزاروں مظاہرین نے متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف مارچ کیا۔لیبیا کے کئی شہروں میں شدید لڑائی جارہی ہے۔بن غازی پرفورسزنے ایک بارپھرباغیوں کے زیرقبضہ اسلحہ گوداموں کونشانہ بنایا جس میں انیس افرادہلاک اورچھبیس زخمی ہوگئے۔راس لانوف پرباغیوں نے قبضے اور فورسز کو ماربھگانے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سے پہلے شہرکے نواح میں قذافی کی حامی فوج اور مخالفین میں گھمسان کی جنگ ہوئی۔باغیوں کاکہنا ہے کہ انھوں نے سرکاری فورسز کو پسپا کرکے فوجی اڈے ،پولیس اسٹیشن اورایرپورٹ پر بھی قبضہ کرلیاہے تاہم لیبیاکے نائب وزیرخارجہ خالدقائم نے راس لانوف کے ہاتھ سے نکل جانے کی تردید کی ہے۔بریجا اورزاویہ میں بھی حکومت کی حامی اورمخالف فورسزمیں جھڑپیں ہورہی ہیں۔بریجامیں چارافرادکی ہلاکت اورچوبیس کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق سرکاری فوج نے زاویہ کامحاصرہ کررکھا ہے۔ اس دوران مظاہرین نے فوجیوں کی طرف مارچ کیا توان پرٹینکوں اورمشین گنوں سے فائرنگ کی گئی ۔جس سے تین افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔طرابلس میں نمازجمعہ کے بعد سیکڑوں افرادنے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔اس دوران شدید فائرنگ بھی ہوتی رہی۔لیبیا کے رہنما معمرقذافی نے سلامتی کونسل کو لکھے ایک خط مین مطالبہ کیا ہے کہ ان کی حکومت پرلگائی گئی پابندیاں معطل کی جائیں۔ ان کاکہنا ہے کہ مظاہرین پرفورسزنے برائے نام کارروائی کی جس کے جواب میں بابندیاں لگائی گئی ہیں۔ادھربحرین میں بھی حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔جمعہ کومناما میں ہزاروں افرادنے سرکاری ٹی وی کی طرف مارچ کیا۔مظاہرین تعصب اورفرقہ واریت پھیلانے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.