5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان میں اعتدال پسندوں کی آوازکو خاموش کیاجانا باعث تشویش ہے ،کرشنا
جنگ نیوز -
بنگلور ... بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعتدال پسندوں کی آوازکو خاموش کیاجانا باعث تشویش ہے ۔ یہ بات انہوں نے بھارتی شہر بنگلور میں ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اعتدال پسند قوتوں کو خاموش کیا جارہا ہے، یہ بات بھارت کے لیے باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معتدل قوتوں کو آگے آنا ہوگا اس سے بھارت کو پاکستان کے قریب آنے میں آسانی ہوگی۔