تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اوپیراکلاسک پربنائی گئی فلم” کارمین“ آج ریلیزہورہی ہے

جنگ نیوز -
لندن ... لندن کے مشہور اوپیراکلاسک پر بنائی گئی تھری ڈی فلمCarmenآج سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے۔رائل اوپیراہاؤس لندن نے ا پنے مقبول ڈرامے کارمین کوتھری ڈی میں پیش کردیا ہے۔کارمین کو فلم کاروپ دینے والے پروڈیوسر فل اسٹریتھرکوامید ہے کہ فلم بین اس نئے تجربے کو پسند کریں گے ۔فلم کی عکس بندی مشہورCovent Gardenمیں گزشتہ سال کی گئی۔اس فلم کی شوٹنگ کے لیے کیمرے کااستعمال روایتی اندازسے ہٹ کرکیاگیاہے۔ تھری ڈی مووی کارمین آج سے لندن سمیت کئی ملکوں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.