5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مچھلی کے تیل سے جلد صحت مند،بینائی متاثر ہونے سے تحفظ
جنگ نیوز -
نیو یارک…ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مچھلی کے تیل میں پایا جانے والاقدرتی جز اومیگا تھری نہ صرف جلد کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ بینائی متاثر ہونے سے بچانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔امریکامیں کی گئی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل میں پایا جانے والا اومیگا تھری ایک حیرت انگیز کیمیا ہے ۔یہ قدرتی جز نہ صرف خون میں کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتا ہے بلکہ آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے بھی بچانے میں بھی مدد دیتاہے۔چلڈرن اسپتال بوسٹن کے سائنس دانوں کی تحقیق Science Translational Medicine میں شائع ہوئی ہے اس کے مطابق اومیگا تھری سے بینائی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔