5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرپاکستان سے رابطے میں ہیں،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ ریمنڈڈیوس کے معاملے پرپاکستان سے رابطے میں ہیں اورامید ہے جلد یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا ریمنڈ ڈیوس کامعاملہ پاکستانی عدالت میں ہے جہاں لاہورہائی کورٹ میں14مارچ کو اس کی سماعت ہوگی اورامید ہے کہ یہ مسئلہ جلدحل ہوجائے گا۔ترجمان کاکہنا تھاکہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرمسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔