تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاورمیں بوسیدہ پائپ لائنز کی تبدیلی کے لیئے سروے مکمل

جنگ نیوز -
پشاور…ضلعی حکومت نے اندرون شہر سمیت پشاور کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ پائپ لائنز تبدیل کرنے کے لئے سروے مکمل کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کوآرڈی نیشن افیسر ضلع پشاور سید ظفر علی شاہ نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ ورسک ڈیم سے پشاور کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے چالیس ارب روپے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تاہم صوبہ میں دہشت گردی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بحال کئے جانے کے بعد شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.