تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ فائنل: ونکھڈے اسٹیڈیم کی 1ہزار سیٹوں کیلئے 80ہزار امیدوار

جنگ نیوز -
ممبئی …ورلڈ کپ کرکٹ کا فائنل اگلے ماہ بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلا جائیگا، لیکن ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ممبئی کے ونکھڈے اسٹیڈیم میں دو اپریل کو کرکٹ ورلڈ کپ2011 کی دو ٹاپ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، آئی سی سی نے سیمی فائنل اور فائنل کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کیلئے ویب سائٹ کیا زونگا سے معاہدہ کیا ہوا ہے، لیکن ویب سائٹ کی چیف ایگزیکٹو نیتو بھاٹیا کا کہنا ہے کہ33ہزار سیٹوں پر مشتمل اسٹیڈیم کی صرف1000سیٹوں کے ٹکٹ آن لائن فروخت کئے جائینگے۔ ہر سیٹ کیلئے80 لوگوں نے درخواست دی ہے، ٹکٹوں کی درخواست کی آخری تاریخ7 مارچ ہے جس کے بعد بیلٹ کے ذریعے ٹکٹوں کو فروخت کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.