تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چین کے دفاعی بجٹ میں اضافے نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کردی

جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک… چین کے دفاعی بجٹ میں اضافے نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کردی،امریکا اور ہمسایہ ممالک چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے خوف کا شکار ہیں۔ جب کہ چین نے کہا ہے کہفوجی طاقت اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے ہے اورہم کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں۔امریکی اخبار’لاس اینجلس ٹائمز ‘ کے مطابق چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 12.7فی صد اضافہ کا اعلان کردیا۔ ایک اندازے کے مطابق چین کادفاعی اخراجات میں اضافہ 91.5 ارب ڈالر جو کہ جی ڈی پی کا 1.4 فی صد ہے، اس اضافے نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں کے بارے میں عالمی سطح پر تشویش ہلچل پیدا کردی ہے۔ چین نے گزشتہ روزفوجی صلاحیت میں ایک بڑا اضافہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ڈبل پوائنٹس اضافے کی بڑی وجہ ییلو(پیلے) اور جنوبی چین کے سمندر میں اس کے مفادات ہیں۔ اس سے ہمسایہ ممالک اور امریکا کو سخت تشویش ہے ۔ قانون ساز مجلس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ"چین کی محدود فوجی طاقت اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے ہے اور کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہتھیار ، فوجی تربیت ، انسانی وسائل کی ترقی اور فوجیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتی ہے ۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی 23لاکھ فوجیوں پر مشتمل ہے ۔چین کے فوجی اخراجات میں ڈبل پوائنٹس اضافہ گزشتہ دہائی میں ہی کردیا گیا تھا ۔ اسٹریٹجک اور بین الاقوامی مطالعہ سینٹر کے واشنگٹن میں چینی ماہر کے مطابق اس اضافے میں حیرت نہیں ہے ، پیپلز لبریشن آرمی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا یہ اشارہ ہے۔تاہم غیر ملکی مبصرین چین کے دفاعی بجٹ کے متعلق مکمل معلومات نہ ہونے پر شک کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.