تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راولپنڈی: سلمان تاثیر قتل کیس میں2 گواہوں کے بیانات قلم بند

جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیانات قلم بندکرلئے ہیں۔خصوصی عدالت نمبر دو کے جج راجا اخلاق نے اڈیالہ جیل جاکر سلمان تاثیر قتل کیس کا ٹرائل کیا ، اس موقع پر فریقین کے وکلا بھی موجود تھے ، کیس میں دو سرکاری اہل کاروں کے بیانات قلم بندکرنے کے بعد مقدمہ کی سماعت کو چھبیس مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.