5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راولپنڈی: اغوا و ڈکیتی کے مقدمہ میں بابر اعوان پر فردم جرم عائد
جنگ نیوز -
راول پنڈی…راول پنڈی کی ایک عدالت نے اقدام اغوا اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث وفاقی وزیر قانون بابر اعوان پر فردم جرم عائد کردی ہے۔ سول جج راول پنڈی مہر سرفراز کی عدالت میں بابر اعوان کیخلاف تھانہ نیوٹاؤن میں درج ایک پرانی ایف آئی آر کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،اس موقع پر بابر اعوان خود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایک گواہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ۔ عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ،12 مارچ کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیا ہے۔