تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جنوبی کوریا کی ویب سائٹس پر مزید حملے جاری

جنگ نیوز -
سیول…فارن ڈیسک…نامعلوم حملہ آوروں نے آج دو درجن سے زائد جنوبی کوریا کے سرکاری اور نجی ویب سائٹس کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر ، وزارت خارجہ ، وزارت دفاع ، کچھ مالیاتی اداروں اور کوریا میں امریکی افواج کی سائٹس پر حملے کیے گئے۔امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق حکام نے ان حملوں سے کسی سنگین نقصان کی اطلاع نہیں دی۔کورین کمیونیکیشن کمیشن کے مطابق آج29 ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا۔کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ تاہم یہ حملے اتنے کمزور ہیں کہ کسی نقصان کااب تک پتہ نہیں چلا گیا ۔2009 میں جنوبی کوریا اور امریکا میں ویب سائٹس پر ہونے والے حملوں نے نظام کو مفلوج بنا دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملے شمالی کوریا کی طرف سے کیے گئے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ پہلے ہی اطلاع دے چکے ہیں کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایک انٹرنیٹ جنگ جاری ہونے والی ہے جس میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی نیٹ ورک کو ہیک کر کے معلومات جمع کی جائے گی اور سروس میں خلل ڈالا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.