تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان خوراک کے لحاظ سے غیر محفوظ ممالک میں شامل

جنگ نیوز -
نیویارک …پاکستان اور کینیا ان ممالک میں شامل ہیں جہاں کی عوام کو اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بھوک کے خطرات کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایکشن ایڈ یو ایس اے اور انوائرنمنٹل ورکنگ گروپ کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور ان کی درآمدات پر انحصار کے باعث وہ ممالک جو افریقی سہارا خطے اور جنوبی ایشیا میں واقع ہیں، زیادہ غیر محفوظ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ا جناس کی قیمتیں فروری2011 میں ریکارڈ سطح پر دیکھی گئی اور قیمتوں میں اضافے سے شمالی افریقہ اور مشر ق وسطیٰ میں فسادات کو ہوا دینے میں مدد ملی، جبکہ تیونس اورمصر میں حکمرانوں کواقتدار سے ہاتھ بھی دھونا پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.