5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلوریڈا میں ریس کے دوران کاروں کا تصادم اور تباہی
جنگ نیوز -
xنیویارک…سی ایم ڈی… امریکی ریاست فلوریڈامیں کار ریس کے دوران کاروں میں شدید تصادم ہواجس کے نتیجے میں ریس ایک خوفناک منظر میں تبدیل ہو گئی۔ریس ٹریک پر دوڑتی ایک کار جب اپنی قریبی کار سے ٹکرائی تو اس تصادم میں بیک وقت کئی کار وں کا ٹکراؤ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 10سے زائد کاریں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اس حادثے کے باوجود ریس جاری رہی جبکہ گراؤنڈ میں بیٹھے تماشائی اس اچانک ہو نے والے حادثے اور تباہی کو دیکھ کر شش وپنج کا شکار ہوگئے۔