تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے تقریباً97ارب روپے جاری کئے گئے

جنگ نیوز -
کراچی … منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے96ارب90 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق انفرا اسٹرکچر منصوبوں کیلئے36ارب60کروڑ روپے، سماجی شعبے کیلئے58 ارب 20 کروڑ اور متفرق شعبوں کیلئے دوارب ایک کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے280ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن سیلاب کے بعد حکومت اس رقم میں سے سو ارب روپے کی کٹوتی کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.