5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کیلئے دعائیہ تقریب کل خوشپورمیں ہوگی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…آنجہانی شہباز بھٹی کیلئے کل دعائیہ تقریب ،ان کے آبائی گاؤں خوش پور میں ہوگی۔ آل پاکستان مینارٹیز الائنس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز بھٹی کیلئے دعائیہ سروس کل دن گیارہ بجے فیصل آباد کے گاؤں خوش پور کے چرچ میں ادا کی جائیگی ، شہباز بھٹی کی میت کو گزشتہ روز اسی گاؤں میں سپردخاک کیا گیا تھا۔