5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راولپنڈی: میٹرک امتحانات میں بدنظمی، ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے سے طلبہ پریشان
جنگ نیوز -
راول پنڈی . . . راول پنڈی میں بھی آج میٹرک کے سالانہ امتحانات بدنظمی کے ماحول میں شروع ہوگئے ہیں، کئی امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری نہ ہونے یا نامکمل جاری ہونے کی شکایات پر امیدوار اور ان کے والدین شدید پریشانی شکار ہیں ۔ راول پنڈی کے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں اٹک، چکوال اور دیگر علاقوں تک کے امیدوار شریک ہوتے ہیں ، آج میٹرک امتحانات کا پہلا پرچہ ہے اور اس سے پہلے کئی امیدواروں کو نامکمل یا غلط رول نمبر سلپ جاری ہوئی ہے اور کئی کو تو یہ سلپ جاری ہی نہیں ہوسکی، تعلیمی بورڈ کے حکام نے شکایات پر کئی امیدواروں کو عبوری رول نمبر سلپس بھی جاری کی ہیں لیکن امیدواروں کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں انہیں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔ بعض امیدواروں نے کہا ہے کہ رول نمبر سلپ پر تصویر تبدیل ہے اور انہیں نئے سرے سے امتحانی فارم کی تصدیق کا کہا جارہا ہے، بدنظمی کی یہ شکایات ، پرائیویٹ اور ریگولر ، دونوں قسم کے امیدواروں کی طرف سے آرہی ہیں ۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے درستگی کیلئے کل بھی اپنے دفاتر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔