تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر بھٹو قتل کیس :پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری میں 15 دن کی توسیع

جنگ نیوز -
راولپنڈی…بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری میں پندرہ دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ مشرف کی جائیداد سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کیا ۔ اس موقع پر گرفتار ملزم اور ان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا پرویزمشرف کے وارنٹ کی تعمیل ابھی نہیں ہوسکی، وزارت خارجہ سے ابھی جواب آنا ہے، ایک ماہ کی مہلت دی جائے، اس پر عدالت نے پندرہ دن کی مہلت دے دی ۔ بینظیر قتل کیس میں گرفتار دو سابق پولیس افسران کے وکیل نے مشرف کو اشتہاری قرار دینے کی ممکنہ کارروائی کیلئے ان کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرنے کی بھی درخواست عدالت کو دی ۔اڈیالہ جیل میں ممبئی حملہ کیس میں گرفتار ملزموں کا بھی ٹرائل ہوا ۔ دونوں مقدمات کی آئندہ سماعت19 مارچ کو مقرر کی گئی ہے ۔ آج دونوں مقدمات میں سرکاری وکلا پیش نہیں ہوئے ، وہ جیل عملے کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف احتجاجاً واپس چلے گئے تھے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.