29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا:مصراتہ پرسرکاری فوج کے حملے میں 30افرادہلاک
جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے شہرمصراتہ پرسرکاری فورسزکے حملے میں تیس افرادہلاک ہوگئے جبکہ مصراتہ اورالبریقہ پر نیٹوکے طیاروں نے قذافی کی فوج پر حملہ کرکے سترہ ٹینک تباہ کردیے ۔لیبیا کے شہرمصراتہ میں قذافی کی فورسز اورمخالفین میں شدید جھڑپ ہوئی ۔۔سرکاری فوج نے مخالفین پر ٹینکوں سے شدید گولا باری کی جس کے نتیجے میں تیس افرادہلاک ہوگئے۔ حکومت مخالفین کے ترجمان کے مطابق فوج نے شہرپر تین طرف سے حملہ کیا اورمخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب برسلزمیں نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ قذافی کی فورسزمصراتہ اورالبریقہ کی جانب پیش قدمی روکنے کے لیے نیٹوکے طیاروں نے فضائی آپریشن کرکے فوج کے سترہ ٹینکوں کوتباہ کردیا۔ حملے میں مصراتہ میں پندرہ ٹینک اورالبریقہ میں دو ٹینک تباہ کیے گئے۔