تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی پی ایل، آج دہلی کا مقابلہ ممبئی سے اور پونے کا پنجاب سے ہوگا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…انڈین پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں دہلی ڈیر ڈیولز اور ممبئی انڈینز آج اپنی مہم کا آغاز کریں گی تو کئی بڑے کھلاڑی مد مقابل ہوں گے۔ ممبئی انڈینز میں تو ماضی کی ٹیم کا کچھ عکس نظر آرہا ہے لیکن دہلی کی نئی نظر آنے والی ٹیم کی آج پہلی آزمائش اپنے ہوم گراؤنڈ پرہوگی،کرکٹ کے شائقین لسیتھ مالنگا اور دہلی کے کپتان وریندر سہواگ کے علاوہ مورنے مورکل اور ممبئی انڈینز کے قائد سچن ٹنڈولکر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھ سکیں گے،ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی گراؤنڈ پر دوسرے میچ میں پونے واریئرز کی ٹیم یوراج سنگھ کی زیر قیادت کنگز الیون پنجاب کا مقابلہ کرے گی جس کی کپتانی ایڈم گلکرسٹ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.