29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بھارت آئندہ ہفتے29 پاکستانی قیدیوں کورہا کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . بھارت آئندہ ہفتے29 پاکستانی قیدیوں اور کچھ ماہی گیروں کو رہا کردے گا ۔ ایک بھارتی عہدے دار کے مطابق حکومت نے ان پاکستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنی سزا پوری کرچکے ہیں ۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق جیلوں سے انتیس پاکستانی قیدیوں اور کچھ ماہی گیروں کو15 اپریل تک رہا کردیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ اس کے جواب میں پاکستان بھی تقریباً سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گا ۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے قیدیوں کی تفصیلی فہرست کا تبادلہ یکم جولائی کو کریں گے ۔ پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ حال ہی میں دونوں ملکوں کے داخلہ سیکرٹریز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے ۔