تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی ساجد کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی۔شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں گورنر مسعود کوثر، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اے ایس آئی ساجد خان اس وقت شدت پسندوں کی گولیوں کا نشا نہ بنے جب انہوں نے شدت پسندوں کے بیس رکنی گروپ کو خیبر ایجنسی سے پشاور میں داخل ہونے سے روکا۔ دونوں طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں ساجد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین شدت پسند بھی مارے گئے شہید اے ایس آئی ساجد جاں کا جسد خاکی ابائی گاؤں میاں گجر روانہ کردیا گیا۔ جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.