29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شدت پسندوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے، گورنرخیبرپختونخوا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا کے گورنرمسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے۔ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ہماری سکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا کہ دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور وہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن اب اپنے آخری مراحل میں ہے۔