29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بیروزگار نوجوان جرائم پیشہ گروہوں میں شامل ہوتے ہیں، ورلڈ بینک
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بے روز گاری کے باعث نوجوان، جرائم پیشہ گروہوں اور حکومت مخالف تحریکوں میں شامل ہوتے ہیں۔ ورلڈ بینک کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے تقریباً ڈیڑھ ارب لوگ سیاسی عدم استحکام اور جرائم کے باعث جنم لینے والے تشدد سے متاثر ہیں۔ جرائم میں اضافے کی وجوہات میں بے روزگاری ، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر کشیدگی اور پریشانیاں سرفہرست ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں نہ صرف معیشت میں ٹھہراؤ ہے بلکہ انسانی ترقی کی رفتار بھی جمود کا شکار نظر آتی ہے۔