29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . . . سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کی وجہ سے آج بھی ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی جارہی ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران نیویارک خام تیل مئی کے سودے1ڈالر49سینٹس کمی کے بعد108 ڈالر43سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل مئی کے سودے 1 ڈالر44 سینٹس کمی کے بعد122 ڈالر54 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے امریکی معیشت میں بہتری متاثر ہونے کا امکان ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے تیل استعمال کرنیوالے ملک امریکا کی معیشت میں بہتری یا سست روی کا اثر خام تیل کی مارکیٹس پر پڑتا ہے۔