تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں توانائی کے موجودہ بحران سے نمٹنے اور مجوزہ توانائی بچت پلان پر غور ہوگا جبکہ حج پالیسی 2011پر بھی غور کیا جائے گا۔ جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم گیلانی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح وزیراعظم سیکرٹریٹ میں طلب کیاہے ،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وامن وامان کی صورت حال سمیت معاشی معاملات پر غور کیاجائے گاذرائع کا کہناہے کہ کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی2011کے منصوبے پر بھی غور ہوگا اور پالیسی کو اطمینان بخش قرار دئے جانے کے بعدپالیسی کی منظوری دئے جانے کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.