تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور میں فارکس ٹریڈنگ کمپنی کے نام پر فراڈ کا انکشاف

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور میں فارکس ٹریڈنگ کمپنی کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق دو بھائیوں نے شہریوں کو منافعے کا لالچ دے کرکروڑوں روپے ہتھیا لیے۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان آصف نواز اور کاشف نواز نے دوسال قبل پرائیویٹ فرم کھول کر مختلف افراد کو منافع کا لالچ دیکرکروڑوں روپے انویسٹ کرائے ،بعد میں رقوم واپس نہ کرنے پر ان شہریوں نے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں19 مقدمات درج کرا دیے،تاہم ملزم بیرون ملک فرارہو گئے ، متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے مگر وزارت داخلہ کی مبینہ ملی بھگت سے ان کے نام انٹرپول کی فہرست سے نکال دیے گئے ،متاثرین کے مطابق ملزمان نے بعض متاثرین کو بوگس چیک بھی جاری کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.