تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں چینی کی تیاری41 لاکھ ٹن رہی ،درآمد نہیں کی جائیگی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . رواں سال ملک میں چینی کی تیاری41 لاکھ ٹن رہی اور چینی درآمد نہیں کی جائے گی ،دوسرے طرف شوگر مل مالکان نے حکومت سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی سفارش کردی ہے۔ وزرات صنعت وپیداوار کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس وقت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے پاس بھی چار لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔ مجموعی طور پرملک میں اس وقت45 لاکھ ٹن کے قریب چینی کے ذخائر موجود ہیں جو کہ ملکی ضرورت سے دو لاکھ ٹن زائد ہیں۔چینی کی زائد پیداوار کی وجہ سے رواں سال چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔دوسری طرف آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے پاس موجود چینی کے اسٹاک میں سے حکومت دو لاکھ ٹن چینی خرید لے تاکہ کسانوں کو رقم کی بقایا ادائیگی کی جا سکے ۔ اس حوالے سے حکومت کو باقاعدہ سمری بھی بھجوائی جا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.