29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان کا89 بھارتی ماہی گیروں اور قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . پاکستان نے89 بھارتی ماہی گیر اور قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے، رہا کئے جانے والوں میں بھارتی حکام کی طرف سے فراہم کی گئی فہرست میں شامل قیدی بھی ہیں۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں اور قیدیوں کو15 اپریل کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ فہرست بھارتی حکام نے نئی دہلی میں ہونے والی پاک بھارت سیکرٹری داخلہ ملاقات میں پیش کی تھی۔