29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹیم کے ساتھ پانچ ،پانچ کوچز بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں، جاوید میانداد
جنگ نیوز -
لاہور .......... پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ٹیم کے ساتھ پانچ پانچ کوچز بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں ، جسے بھی کوچ بنائیں وہ فل ٹائم ہونا چاہئے ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ زیادہ کوچ ہوں تو کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوتا صرف بلیم گیم ہوتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کہاہے کہ انہیں کرکٹ سے الگ نہ کیا جائے جو کام لیا جاسکتا ہے لے لیا جائے ، ان کے پاس تیس چالیس سال کا کرکٹ کا تجربہ ہے جس سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ اسٹرکچر مضبوط اور ٹیم کا انتخاب پرفارمنس کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔