تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

موٹے بچے ہڈیوں کی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں،برطانوی تحقیق

جنگ نیوز -
لندن . . . . . مشہورکہاوت ہے کہ بچپن کا کھایا پیا ہی بڑھاپے میں کام آتا ہے اسی لئے بچوں کی صحت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔تاہم جدید تحقیق کے مطابق بہت زیادہ موٹے بچے ہڈیوں کی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔برطانیہ کی میڈیکل ریسرچ کونسل کے سائنس دانوں نے چھ سال کی عمر کے چار سو ننانوے صحت مند بچوں پر تحقیق کی اس سے پتہ چلا کہ بے حد موٹے بچوں کی ہڈیاں ضرورت سے زیادہ وزن برداشت کرنے کی وجہ سے کم مضبوط ہوتی ہیں۔اس سے ہڈیوں میں فریکچر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ان بچوں کی ہڈیوں میں نمکیات کی کمی ہوتی ہے۔ اس لئے عمر بڑھنے کے ساتھ ایسے بچے ہڈیاں بھربھری ہونے کی بیماری آسٹیو پوروسس کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.