تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فورسز کے زیر استعمال اسکولز جلد خالی کرالیں گے، سردار بابک

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبرپختون خوا کے وزیرتعلیم سردارحسین بابک نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے زیراستعمال اسکولزجلد خالی کروالئے جائیں گے۔وہ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ دہشت گردی اور فوجی آپریشنزسے صوبہ میں710 اسکولز تباہ ہوئے، جن میں مالاکنڈ ڈویژن کے640اسکولز اوردیگر اضلاع کے70 اسکولزشامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور قدرتی آفات سے تباہ ہونیوالے تعلیمی اداروں کو آئندہ ایک سال کے دوران تعمیر کیا جائیگا جبکہ سکیورٹی فورسز کے زیر استعمال اسکولزبھی جلد خالی کروائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کو1600 بند اسکولز ورثے میں ملے ہیں جن میں1400 اسکولزکھول دیئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.