تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ ہائیکورٹ کاانٹرسٹی بس ٹرمینل کی قیمت کا تعین کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو26اپریل تک سپر ہائی وے پرمجوزہ انٹرسٹی بس ٹرمینل کیلئے اراضی کی پیمائش اور حدبندی کرکے اسکی قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا دو رکنی بینچ کراچی میں ٹریفک مسائل اور اسکی وجہ سے آلودگی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔آج حکومت سندھ کے وکیل احمد پیرزادہ نے عدالت میں بیان دیاکہ شہری حکومت نے مجوزہ قطعہ زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا اس لئے یہ زمین شہری حکومت کو نہیں دی گئی۔ شہری حکومت کے وکیل منظوراحمد نے موقف اختیار کیا کہ اس زمین کی نہ پیمائش اور ڈیمارکیشن کی گئی ہے اور نہ ہی اسکی قیمت کاتعین کیا گیا ہے۔ بنچ نے حکومت سندھ کوآئندہ سماعت تک یہ دونوں کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.