29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سعو دیہ نے دنیا کی بلند ترین عما رت کے منصو بے کی تفصیلا ت ظا ہر کر دیں
جنگ نیوز -
ریاض . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…سعو دی حکومت نے دنیا کی بلند ترین عمارت کے منصو بے کی تفصیلا ت ظا ہر کر دی ہیں جس کے مطا بق Kingdom Tower نامی اس عمارت کی تعمیر پر انیس ارب ڈالر سے زائدرقم خرچ کے جائے گی جس کی اونچائی کُل ایک میل ہو گی۔ اس قد ر اونچا ئی کے با عث تیز ترین لفٹ کے ذریعے بھی اس عمارت کی چھت تک پہنچنے میں با رہ منٹ کا وقت لگے گا۔سعودی عرب کے دا رلحکو مت ریاض میں با رہ ملین کیو بک اسکو ائر فٹ کے رقبے پراس عمارت کی تعمیر کے بعددبئی میں قائم بر ج الخلیفہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت کااعزاز چھن جا ئے گا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عما رت کا ڈیز ا ئن بھی برج الخلیفہ کا ڈیز ائن تیار کر نے والے ما ہر تعمیرات نے ہی بنایا ہے ۔