تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئی پی ایل: راجستھان رائلز نے دہلی ڈئیر ڈیولز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا

جنگ نیوز -
جے پور . . . . . انڈین پریمیئر لیگ میں سابق چیمپئن راجستھان رائلز نے دہلی ڈئیر ڈیولز کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔اوپنر وریندر سہواگ کی ٹیم دہلی ڈیئرڈیولز مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوگئی۔سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم جے پور میں دہلی کے کپتان وریندر سہواگ نے ٹاس جیتا۔شان ٹیٹ اور شین وارن کے ابتدائی اسپیل نے دلی ڈئیر ڈیولز کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔سہواگ سمیت چار ٹاپ بیٹسمین صرف36 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔سہواگ صرف4 رنز بنا سکے۔ڈیوڈ وارنر54 اور وینو گوپال راؤ60 رنز نے پانچویں وکٹ کے لئے83 رنز کی شراکت قائم کی اوراسکور کو6 وکٹ پر151 رنز تک پہنچا دیا۔ شین وارن اور شان ٹیٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں راجستھان رائلز نے ہدف19 ویں اوور میں4 وکٹ پر حاصل کر لیا۔یوہان بوتھا39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،راہول ڈریوڈ نے38 رنز بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.