تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جان ابراہم سے علیحدگی کے بعد بپاشا نے نیا ساتھی ڈھونڈ لیا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ میں بپاشا باسو اور جان ابراہم کی جوڑی آخر ماضی کا قصہ بن گئی اور گذشتہ کئی دنوں سے ان دونوں کے درمیان اختلافات و علیحدگی کی خبروں پر بپاشا کے سنگل ہونے کے ایس ایم ایس کے بعد سچائی کی مہر ثبت ہوگئی۔ بپاشا کے مداحوں کیلئے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ آجکل وہ اپنی پہلی ہالی ووڈ فلمSingularityمیں اپنے ساتھی اداکارکے بہت قریب دیکھی جارہی ہیں۔بلاک بسٹر ہالی ووڈ فلم پرل ہابر سے شہرت حاصل کرنے والےJosh Hartnettبپاشا کے ساتھ اس ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔بپاشا اور جوش کے درمیان کیا کھچڑی پک رہی ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں پوری فلم کے کریو سے الگ ہوتے ہوئے مختلف ہوٹل میں قیام کو ترجیح دے رہے ہیں بلکہ شوٹنگ کے بعد فارغ اوقات بھی یہ دونوں ایک ساتھ ہی گزارنا پسند کرتے ہیں۔خیر بپاشا نے جان کیساتھ تعلقات کشیدہ یا پھر علیحدگی کی خبروں سے متعلق تو کوئی باقاعدہ اعلان جاری نہیں کیا لیکن جوش کے بارے شاید وہ کوئی خاص خبر میڈیا کو دینے پر راضی ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.