تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی بچہ چھوٹے بھائی پر حملہ آور کتے کے سامنے ڈھال بن گیا

جنگ نیوز -
فلوریڈا . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…ہیرو بننیکیلئے بڑا ہونا شرط نہیں بلکہ نڈر بن کر دکھانا ضروری ہے اور یہ بات امریکا کے ایک7سالہ بچے پر بخوبی صادق آتی ہے۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے7سالہ بچے ٹیمو پیریزنے اپنے 4سالہ بھائی کارلوز پیریزاور اسکے دوست پر حملہ آور ہونے والے کتے کے سامنے ڈھال بن کر بہادری کی نئی مثال قائم کردی ہے۔ٹیمو نے جب دیکھا کہ ایک خونخوار اور غصے میں بپھرا ہوا کتا اسکے چھوٹے بھائی پر حملہ کرنے بڑھ رہا ہے تو وہ ڈھال بن کر آگے آگیا اور بھائی اور اسکے دوست کو ایک ٹرک کے نیچے دھکیل دیا۔کتا کافی دیر تک دوسرے بچوں تک پہنچنے کی کوشش کرتا رہا تاہم ٹیمو کتے کے سارے وار اپنے اوپر سہتا رہابعد ازاں کافی دیر تھک ہار کر کتا الٹے پاؤں پلٹ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.