29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرن جو ہر کی فلم اگنی پت کی پہلی کامیابی ، شوٹنگ کے دوران ریتک زخمی
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . پروڈیوسر کرن جو ہر اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرو یا ہیروئن کے گرنے اور زخمی ہو نے کو اپنی فلم کی کا میابی کیلئے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں ۔ اداکارہ کاجول کرن جو ہر کی فلم کبھی خوشی کبھی غم سے لے کر مائی نیم از خان کی شوٹنگ کے دوران تقریباً تما م فلموں میں گر کر ان فلموں کو سپر ہٹ بنا چکی ہیں اور اب ر یتک روشن فلم اگنی پت کی شوٹنگ کے دوران اپنی انگلی زخمی کر بیٹھے ہیں ۔اس فلم میں کا جو ل تو نہیں لہذا ریتک نے کر ن جو ہر کے اس گڈ لک کی روایت کو بر قرار رکھا اور نا ریل توڑتے ہو ئے ان کی انگلی زخمی ہو گئی اور زخم سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ ریتک کی تکلیف کے باعث انھیں ایک دن کا آرام دیتے ہو ئے شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کر ن جوہر کی فلم میں دورانِ شوٹنگ کا جو ل کی طرح ریتک روشن کا زخمی ہو نا کر ن جو ہر کی فلم اگنی پت کی کا میابی کیلئے کا ر آمد ثابت ہو تا ہے کہ نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا۔