تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایران نے شمسی توانا ئی سے چلنے والی گا ڑی متعارف کر وادی

جنگ نیوز -
تہران . . . . . گزشتہ دنوں ایران کے شہر تہران میں شمسی توانا ئی سے چلنے والی نئی کا ر متعارف کروائی گئی جسے ایرانی سائنسدانوں اور ما ہرین نے تیا ر کیا ہے۔150کلو گرام وزنی اس سولر کا ر کو 'Iranian Gazelle 2' کا نا م دیا گیا جو وزن میں اس سے قبل تیا ر کی گئی سولرکا ر سے 100کلو گرام ہلکی ہے۔ اس گا ڑی میں 120میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت مو جود ہے جس میں نصب شمسی پینل بیٹریز میں توانا ئی جمع کر کے اسے چلنے میں مدد دیتے ہیں۔حا ل ہی میں ایک پُر رونق تقریب کے دوران اس شمسی گاڑی کی کا میاب آزمائشی ڈرائیو کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران دو شمسی توانائی سے چلنے والی گا ڑیا ں متعارف کر واچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.