تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا میں خانہ شماری کا ساٹھ فیصد کام مکمل

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبر پختون خوا میں چھٹی مردم شماری کے لیے خانہ شماری کا60 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے. جوائنٹ کمشنر مردم شماری خیبرپختونخوا بشیر جنجوعہ نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پہلے مرحلے میں تمام مکانات اور گھرانوں کی تفصیلات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ یہ مرحلہ19 اپریل تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں خانہ شماری کے لیے دس ہزار سے زیادہ اہل کارخدمات انجام دے رہے ہیں ۔بشیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں خانہ شماری کا60 فیصد حصہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فاٹا میں بھی خانہ شماری کا کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کے مکانات کا اندراج یقینی بنانے کے لیے شماریاتی فارم میں خصوصی کالم شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.