29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
زلزلہ متاثرہ جاپانی علاقے سے چار ہفتے بعدضعیف شخص کو بچا لیا گیا
جنگ نیوز -
ٹوکیو . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…جاپان میں آنے والے زلزلے و سونامی نے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے جبکہ کچھ حصےء تو تقریباً صفحہِ ہستی سے ہی مٹ گئے ہیں تاہم اب بھی ان علاقوں سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے افراد کو ریسکیو کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔حال ہی میں امدادی کارکنوں نے فوکوشیما نیو کلئیر پلانٹ والے شہر Minami Somaمیں ایک فارم ہاؤس سے75سالہ کسان Kunio Shigaکو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیاہے جو زلزلے اور سونامی کے چار ہفتے گزرنے کے بعد بھی اپنے تباہ شدہ گھر میں مقیم رہا۔یہ 75سالہ شخص اپنے گھر میں بیٹری سے چلنے والے ریڈیو کو سُن کر گزارہ کررہا تھا جبکہ اس کے گھر کے آس پاس مرُدہ جانوروں اور تباہ شدہ عمارتوں کا ڈھیر جمع ہوگیاتھا۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ Kunio Shigaکے پاس صحیح وقت پر پہنچ گئے کیونکہ اس کے پاس کھانے کا سامان اور پینیکیلئے پانی ختم ہوچکا تھا۔دوسری جانب شیگاکا کہنا ہے کہ چونکہ اُسے چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اسی لیے وہ اپنے گھر سے محفوظ مقام پرمنتقل نہیں ہوسکا اور اپنے گھر پر بیٹری سے چلنے والا ریڈیو سُن کر گزارا کرتا رہا اور امداد آنے کا انتظار کیا ۔