29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پرسپر جمبو چھوٹے طیارے سے ٹکرا گیا
جنگ نیوز -
نیویارک . . . . . نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا سپر جمبو طیارہ رن وے پر ٹیکسی کرتے ہوئے بم بارڈئیر سی آر جے طیارے سے ٹکراگیا،خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ائیرپورٹ کی کھڑکی سے بنائی گئی تھوڑی سے دھندلی ویڈیو میں سپر جمبو طیارے کو تیزی سے ٹیکسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،اتنے میں جمبو راستے میں کھڑے ایک چھوٹے بم بارڈئیر سی آر جے طیارے سے ٹکرا جاتا ہے۔جمبو کے ونگز تقریبا 80 میٹرز طویل ہونے کی وجہ سے طیارے کا پائلٹ راستے میں کھڑے دوسرے طیارے کا درست انداز میں تعین نہیں کرسکا،تاہم خوش قسمی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اِس ویڈیو میں سے لی گئی ایک تصویر خبر میں دی گئی ہے۔