تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انتخابی فہرستوں اور الیکشن کمیشن کی نامکمل تشکیل کے کیس کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کے اخراج اور تصویر کے ساتھ ووٹر لسٹوں کی تیاری کے لیے عمران خان جب کہ الیکشن کمیشن کی نامکمل تشکیل پر دائر الگ الگ درخواستوں پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو20اپریل تک تفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں فل بینچ نے عمران خان اور دیگر کی درخواستوں کی ابتدائی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موقف ہے کہ ساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کا ووٹ ہی نہیں بنایا گیا جب کہ ساڑھے تین کروڑ سے زائد ووٹ جعلی ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے درخواست پر بھی سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ مزید سماعت20اپریل کو ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.