تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امرتسرمیں صوفی میوزک کنسرٹ کاانعقاد

جنگ نیوز -
امرتسرمیں صوفی میوزک کنسرٹ کاانعقاد

امرتسر…بھارتی پنجاب میں صوفی میوزک کنسرٹ ہواجس میں پاکستانی صوفی سنگر جاوید بشیراوربھارتی گلوکاروں نے گائیکی کامظاہرہ کیا۔ریاست پنجاب کے شہرامرتسرمیں سجے صوفی میوزک کنسرٹ میں پاکستانی صوفی گلوکار جاوید بشیر نے اپنی گائیکی سے سماں باندھ دیا اورحاضرین کووجد میں مبتلا کردیا۔ان کی شاندارپرفارمنس کوخوب سراہا گیا۔اس موقع پران کاکہنا تھا کہ وہ چھ مرتبہ بھارت میں صوفیانہ کلام گا چکے ہیں اورانھیں ہرمرتبہ زبردست پذیرائی اوربھرپورمحبت ملی۔کنسرٹ کے آرگنائز کا کہناتھا کہ یہ شام دونوں ملکوں کے درمیان امن اوردوستی کی علامت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.