29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حسنی مبارک دل کا دورہ پڑنے پر شرم الشیخ انٹرنیشنل اسپتال میں داخل
جنگ نیوز -
شرم الشیخ ... سابق مصری صدرحسنی مبارک کو دل کا دورہ پڑنے پر شرم الشیخ انٹرنیشنل اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے ۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک کو کرپشن اورمظاہرین کی ہلاکت کے بارے میں تفتیش کے دوران دل کادورہ پڑا جس پر انھیں شرم الشیخ میں واقع انٹرنیشل اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا ہے ۔82 سالہ حسنی مبارک کی بیماری کی خبرمیڈیا پر نشر ہوتے ہی ان کے حامی اسپتال کے باہر اکھٹے ہو گئے ۔غیرملکی ٹی وی کے مطابق حسنی مبارک جواقتدارسے علیحدگی کے بعد سے شرم الشیخ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں انھیں منگل کی سہ پہر کودل میں تکلیف محسو س ہوئی تھی تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے اور انھوں نے وزیر انصاف محمد الغنودی کے سوالات کے جواب بھی دیے ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ میں مصری حکام نے اختیار ات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانیوں کے الزامات سے متعلق سابق صدر کے بیٹوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔