29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان اور ترکی کے درمیان مذاکرات آج انقرہ میں ہونگے
جنگ نیوز -
انقرہ ... پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے باضابطہ مذاکرات آج ترک دارالحکومت انقرہ میں ہورہے ہیں۔مذاکرات میں پاکستانی وفدکی نمائندگی صدر زرداری جبکہ میزبان ملک ترکی اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔دونوں صدور کی علیحدہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا مقصد اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔مذاکرات سے قبل صدر زرداری کے اعزاز میں صدارتی محل میں باقائدہ استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔کل صدر آصف علی زرداری نے جدید ترکی کے بانی مصطفےٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اور اپنے تاثرات درج کئے ۔