تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپس کی ہڑتال

جنگ نیوز -
لاہور…آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پیٹرول پمپس مالکان ایسوسی کی جانب سے آج سے پنجاب بھر میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال پر سی این جی اسٹیشنز اور پٹرول پمپ بند ہیں ، جس سے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ہڑتال کے اعلان کے بعدآج صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا آغاز ہو گیا ۔ پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں ۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپس پر رات گئے تک گاڑیوں کا رش کھائی دیا۔ لوگوں نے ڈبوں اور بوتلوں میں بھی پٹرول جمع کیا۔ رات 12 بجے کے بعد متعدد پٹرول پمپس سے پیٹرول کی فراہمی بندکردی گئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پٹرول کی بند ش پرلوگوں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی پٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے تو کبھی فراہمی منقطع کردی جاتی ہے حکومت کی کوئی پالیسی عوام کی بھلائی کے لیے نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.